مراکش کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ میں نوشہرہ ورکاں میں کارروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مراکش کشتی حادثے کے مرکزی ملزم قاصد عرف کاشی گورائیہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پر سیکڑوں افراد کو زمینی راستے سے اسمگل کرنے کا الزام ہے۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کے مطابق ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ لسٹ میں شامل تھا۔
واضح رہے کہ مراکش کشتی حادثہ جنوری 2025ء میں پیش آیا تھا۔ گرفتار ملزم موریطانیہ سے آپریٹ کرنے والے عالمی نیٹ ورک کا حصہ تھا۔
Load/Hide Comments




