اسلام آباد صرف امیروں کیلئے بنا تھا یہی ثابت کیا جا رہا ہے، ایچ آر سی پی

اسلام آباد صرف امیروں کیلئے بنا تھا یہی ثابت کیا جا رہا ہے، ایچ آر سی پی
اسلام آباد : فائل فوٹو
اسلام آباد : فائل فوٹو 

انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کی چیئرپرسن نسیم اظہر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد صرف امیروں کے لیے بنا تھا یہی ثابت کیا جا رہا ہے۔ 15 سال سے سی ڈی اے کو کہہ رہے ہیں غریبوں کو نہ نکالو، سیدپور گاؤں صدیوں سے قائم ہے اور اس کو گرایا جارہا ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن اور سول سوسائٹی نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں کچی آبادیوں کو تجاوزات کے نام پر گرایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 2015 میں ای 11 میں کچی آبادی گرانے پر پالیسی بنانے کا حکم دیا تھا، سی ڈی اے نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پالیسی نہیں بنائی۔

عمار رشید نے کہا کہ تمام صوبوں میں کچی آبادیوں کے لیے اتھارٹیز بنی ہیں، سی ڈی اے واحد ادارہ ہے جو کچی آبادیوں کو ماننے پر تیار نہیں۔

عوامی ورکرز پارٹی کی رہنما فرزانہ باری  نے کہا کہ اسلام آباد میں کچی آبادی کے مکینوں کے لیے کسی حکومت نے منصوبہ بندی نہیں کی۔

شعیب سڈل بولے قانونی چارہ جوئی اس پر ہونی چاہیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد ہو۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں