بے دخلی کا حکم مسترد، ایرانی سفیر نے لبنان چھوڑنے سے انکار کردیا

بے دخلی کا حکم مسترد، ایرانی سفیر نے لبنان چھوڑنے سے انکار کردیا
بے دخلی کا حکم مسترد، ایرانی سفیر نے لبنان چھوڑنے سے انکار کردیا

بیروت(اے ایف پی)بے دخلی کا حکم مسترد، ایرانی سفیر نے لبنان چھوڑنے سے انکار کردیا ،ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور حزب اللہ کی خواہش پر کیا، لبنانی حکومت نے انہیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اتوار تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی نے ایرانی سفارتی ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہےکہ انہوں نے یہ فیصلہ لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور حزب اللہ کی خواہش پر کیا ہے۔حزب اللہ نے ایرانی سفیرکی بے دخلی کے فیصلے کی مذمت کی ہے جبکہ نبیہ بری کی امل موومنٹ نے بھی حزب اللہ کے وزراء کے ساتھ مل کر اس ہفتے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا، جو کہ سفیر کی بے دخلی کے حکم کے خلاف احتجاج تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں