سابق مصری وزیر خارجہ نبیل فہمی عرب لیگ کے نئے سیکرٹری جنرل نامزد
قاہرہ(اے ایف پی) عرب وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر مصر کے سابق وزیر خارجہ نبیل فہمی کو عرب لیگ کا نیا سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا۔فہمی کی باضابطہ منظوری سعودی عرب میں منعقدہ آئندہ عرب سربراہی اجلاس میں دی جائے گی،جس کے بعد وہ جولائی میں اپنی پانچ سالہ مدت کا آغاز کریں گے۔نبیل فہمی نے کہا کہ جارح قوتیں ہماری سلامتی پر حملہ آور ہیں ،اس موقع پر یہ عہدہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔نبیل فہمی اس علاقائی تنظیم کے آٹھویں مصری سربراہ ہوں گے،وہ احمد ابو الغیط کی جگہ لیں گے۔75 سالہ نبیل فہمی نےمزید کہا کہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ممالک اور سلامتی پر دھوکہ دہی سے حملے کیے جا رہے ہیں اور کچھ طاقتیں ہماری زمینوں پر طویل قبضے کے ذریعے ہمارے بھائیوں کو ان کے جائز حقوق استعمال کرنے سے روک رہی ہیں۔
Load/Hide Comments




