بارش کے باعث چھتیں گرنے سے بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

بنوں میں 2 مختلف واقعات میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے اور 1 خاتون کی جان چلی گئی۔
بنوں کے علاقے اخوندان ممہ خیل میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مکان کی چھت گرنے سے 1 بچہ زخمی بھی ہوا ہے، جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری جانب شامدی کلہ میں بھی کمرے کی چھت گرنے سےخاتون جاں بحق ہو گئی۔
Load/Hide Comments




