ام رباب چانڈیو کے والد، دادا و چچا کے قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

ام رباب چانڈیو کے والد، دادا و چچا کے قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

میہڑ کی امِ رباب چانڈیو کے والد تمندار مختار علی چانڈیو، دادا رئیس کرم اللّٰہ چانڈیو اور چچا قابل چانڈیو کے تہرے قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

دادو کی ماڈل کورٹ نے گزشتہ سماعت میں گواہان کے بیانات اور دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ایس ایس پی دادو کے مطابق ڈی ایس پیز سمیت 450 پولیس اہل کار سیکیورٹی کے لیے تعینات ہیں۔

خیال رہے کہ 17 جنوری 2018ء کو امِ رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کو قتل کر دیا گیا تھا۔

مقدمہ تھانہ میہڑ میں رکنِ سندھ اسمبلی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو سمیت 7 ملزمان کے خلاف درج ہے۔

امِ رباب اس وقت شہہ سرخیوں میں آئیں جب وہ تہرے قتل کیس میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر ننگے پاؤں دادو کی مقامی عدالت آئی تھیں۔

 واقعے پر اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے کیس کو 3 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں