تیتر چھیننے کیلئے بزرگ شہری کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

کراچی میں تیتر چھیننے کے دوران بزرگ کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے تیتر چھیننے کے دوران مزاحمت پر بزرگ شہری کو اینٹ کے وار کر کے قتل کیا تھا۔
پولیس نے واردات میں ملوث 2 ملزمان کو شرافی گوٹھ سے گرفتار کر لیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان کاشف اور امام بخش نے بزرگ شہری سے تیتر چھیننے کی کوشش کی تھی اور مزاحمت کرنے پر اینٹ کے پہ در پہ وار کر کے نواز علی کو قتل کر دیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران اس قتل کا انکشاف کیا جس کے بعد ملزمان کی نشاہدہی پر آلۂ قتل اینٹ برآمد کر لی گئی جبکہ مقتول سے چھینے گئے 2 تیتر اور پنجرا بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments




