خیبرپختونخوا حکومت نے محکموں کے فنڈز روک لیے

خیبرپختونخوا حکومت نے محکموں کے فنڈز روک لیے
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبرپختونخوا حکومت نے محکموں کے فنڈز روک لیے، محکموں کے اے ڈی پی اور جاری اخرات کی مد میں 25 ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز روکے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صحت کارڈ، اسپتالوں، بی آر ٹی، ریسکیو اور پولیس کے فنڈز نہیں روکے گئے، صوبے کو باڈرز کی بندش کے باعث اب تک 9 ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے خیبر پختونخوا کو مارچ میں پہلی قسط کی مد میں 55 سے 60 ارب روپے ادا کرنے تھے، وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے پی کو اب تک صرف 17 ارب روپے ادا کیے ہیں۔

وفاقی حکومت نے ٹی ڈی پیز کے لیے 66 ارب روپے بھی ابھی تک ادا نہیں کیے، صوبائی حکومت نے ٹی ڈی پیز کے لیے 15 ارب روپے خود ادا کیے۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی صورتِ حال کے بعد صوبائی حکومت معاشی معاملات کا جائزہ لے رہی ہے۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ معاشی حالات کو دیکھ کر آئندہ آنے والے ہفتوں کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں