صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، قومی سلامتی سمیت اہم معاملات پر گفتگو

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، قومی سلامتی سمیت اہم معاملات پر گفتگو
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی، جس میں قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی سمیت قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات کا جائزہ لیا گیا اور معاشی، توانائی اور سیکیورٹی چیلنجز پر مشاورت کی گئی۔

دوران ملاقات قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں