پاکستان میں ایڈز کے 84 ہزار سے زائد مریض رجسٹرڈ

پاکستان میں ایڈز کے 84 ہزار سے زائد مریض رجسٹرڈ
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں ہیومن امیونو ڈیفیشنسی وائرس (ایچ آئی وی) ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد بتادی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات میں ملک میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد سے متعلق تفصیل ایوان میں پیش کی گئی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز کے تقریباً 84 ہزار 421 مریض رجسٹرڈ ہیں، ان مریضوں کو نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کےتحت رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ایڈز کے مریضوں کی زیادہ تعداد پنجاب اور سندھ میں ہے، ملک بھر میں 98 علاج مراکز کے ذریعے مفت اینٹی ریڈیو وائرل تھراپی فراہم کی جا رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں