اسکول، کالجز اور جامعات میں تدریسی عمل کل سے بحال ہو جائے گا: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسکول، کالجز اور جامعات میں تدریسی عمل کل سے بحال ہو جائے گا۔
سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز کے بجائے فزیکل کلاسز ہوں گی، صوبے میں ہفتے کے دن تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی اداروں کے اختیارات کی بات کرتی ہے لیکن بلدیاتی انتخابات سے بھاگ جاتی ہے، فاروق ستار کی باتوں کو اہمیت نہ دیں، وہ آج کل پریشان ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیرِ داخلہ ضیاء لنجار نے بتایا کہ آپریشن نجات مہران کی بدولت امن قائم ہوا، گھوٹکی، کشمور، شکارپور اور دیگر اضلاع سے انتہائی مطلوب ڈاکو ہتھیار ڈال چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب آپریشن کے دوسرے فیز میں جارہے ہیں، تمام ہائی ویز پر سیکیورٹی کے بغیر گاڑیاں چل رہی ہیں۔
Load/Hide Comments




