تمام موٹرسائیکل سوار سبسڈی کے مستحق نہیں، مشیر وزیرِ خزانہ

تمام موٹرسائیکل سوار سبسڈی کے مستحق نہیں، مشیر وزیرِ خزانہ
 
خرم شہزاد— فائل فوٹو
خرم شہزاد— فائل فوٹو

وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تمام موٹرسائیکل سوار سبسڈی کے مستحق نہیں، جس کے پاس ہیوی بائیک ہے وہ پیٹرول برداشت کرسکتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خرم شہزاد نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے پاس ڈیٹا ہے کہ کتنی موٹرسائیکلیں کس صوبے میں ہیں، صوبائی حکومتوں نے خود تجویز دی کہ موٹرسائیکلوں پر سبسڈی دے سکتے ہیں۔

خرم شہزاد نے کہا کہ ایپ کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار سبسڈی کے لیے رجسٹر ہے یا نہیں، بی آئی ایس پی کا ڈیٹا بھی موجود ہے کہ کون کتنا مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں ممالک نے 80 فیصد تک بڑھائیں، یو اے ای نے ڈیزل کی قیمتیں 70 فیصد تک بڑھائیں، ہم نے تین ہفتوں سے نہیں بڑھائیں۔

خرم شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ جنگ ختم ہو اور تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں