شہری 1 لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟

شہری 1 لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزارتِ توانائی کے دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ 1 لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 46 فیصد ٹیکس و منافع جات شامل ہیں، 1 لیٹر پیٹرول پر شہری 211 روپے 26 پیسے صرف ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

دستاویز کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری پرائس 247 روپے 15 پیسے ہے جبکہ 1 لیٹر ڈیزل پر شہری 59 روپے 12 پیسے ٹیکس ادا کرتے ہیں، ڈیزل کی ایکس ریفائنری پرائس 461 روپے 23 پیسے ہے۔

فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے 12 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 7 روپے 52 پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن کے شامل ہیں جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنی کا 7 روپے 87 پیسے منافع اور 8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے۔

دستاویز کے مطابق 1 لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 160 روپے 61 پیسے کی لیوی عائد ہے جبکہ فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے شامل ہیں۔

1 لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 11.36 فیصد ٹیکس اور منافع جات شامل ہیں، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے 12 پیسے کے ٹیکس اور منافع جات شامل ہیں۔

ڈیزل کی ایکس ریفائنری پرائس 461 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہے، 1 لیٹر ڈیزل پر 35 روپے 74 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 4 روپے37 پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنی کا منافع شامل ہے۔

دستاویز کے مطابق 1 لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 64 پیسے پیٹرول پمپ ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے، 1 لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی صفر ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں