شیخوپورہ، مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار

شیخوپورہ، مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شیخوپورہ میں حافظ آباد روڈ پر چک شاہ پور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں جنذیالہ شیر خان کا رہائشی زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اُس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق زیر حراست ملزم کو مال مسروقہ کی برآمدگی کےلیے لے جایا جا رہا تھا کہ 2 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ہتھکڑیوں میں جکڑا ملزم چھڑا لیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ملزم ناظم مارا گیا، ملزم ڈکیتی، راہزنی اور منشیات اور دیگر مقدمات میں زیر تفتیش تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں