برطانیہ کی عالمی امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف

برطانیہ کی عالمی امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف
فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

برطانیہ نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے عالمی امن کےلیے اسلام آباد کے کردار کی تعریف کی ہے۔

اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور علی پرویز ملک کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ریگولیٹری و ادارہ جاتی مضبوطی کے تعاون کے امکانات پر گفتگو کی۔

اعلامیے کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا اور عالمی امن کےلیے اسلام آباد کے کردار کی تعریف کی۔

جین میریٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیٹرولیم سپلائی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا ہے، اسلام آباد نے تہران اور واشنگٹن سے تعلق کو موثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے مثبت کردار ادا کیا۔

دوران گفتگو علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور سفارتی روابط کے ذریعے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پُر عزم ہے، پاکستان نے بروقت اقدامات کے ذریعے سپلائی کے تسلسل کو برقرار رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوست ممالک سعودی عرب، عمان، یو اےای نے پٹرولیم سپلائیز کی فراہمی میں تعاون کیا، پاکستان میں کھاد کی قیمتیں ہمسایہ ممالک کے مقابلےمیں ایک تہائی ہیں۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے یہ بھی کہا کہ حکومت کمزور طبقات کو ٹارگٹڈ سبسڈیز کے ذریعے تحفظ فراہم کر رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں