پاکستان کی سعودی عرب پر میزائل و ڈرون حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر میزائل و ڈرون حملوں کی شدید مذمت
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان نے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں ہوئے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہم تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس سے خطے کے امن و استحکام کیلئے کشیدگی میں اضافہ ہوگا، پاکستان سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کےلیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں