پریکٹس سیشن میں میر حمزہ سجاد کے سر پر گیند لگ گئی، اسپتال منتقل: اسلام آباد یونائیٹڈ

پریکٹس سیشن میں میر حمزہ سجاد کے سر پر گیند لگ گئی، اسپتال منتقل: اسلام آباد یونائیٹڈ
فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد یونائیٹڈ کے نیٹ پریکٹس سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے کھلاڑی زخمی ہوگیا۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میر حمزہ سجاد کی طبیعت بہتر ہے۔

کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نیت پریکٹس میں بولنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے پلیئر زخمی ہوکر بےہوش ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمپ میں اداسی چھا گئی۔

پریکٹس سیشن حادثے پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیان جاری کیا اور بتایا کہ آج ٹریننگ سیشن کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے میر حمزہ سجاد کے سر پر گیند لگی تھی۔

یونائیٹڈ کے مطابق واقعہ نیٹ سیشن کے دوران پیش آیا جس کے بعد ٹریننگ کو معطل کردیا گیا تھا۔

ٹیم ترجمان کے مطابق واقعہ کے بعد کھلاڑی کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بتایا کہ میر حمزہ سجاد کو ہوش آگیا ہے اور ان کی حالت بہتر ہے، انتظامیہ اور پلیئرز حمزہ کی مکمل صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں