این ڈی ایم اے کی 12 سے 17 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں، برفباری کی پیشگوئی

این ڈی ایم اے کی 12 سے 17 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں، برفباری کی پیشگوئی
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 12 سے 17 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔ 

پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور گجرات میں 13 سے 17 اپریل بارش کا امکان ہے جبکہ سیالکوٹ، لاہور، میانوالی اور منڈی بہاؤالدین میں بھی 13 سے 17 اپریل بارش متوقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بارش کا امکان ہے جبکہ صوابی، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک اور بنوں میں بھی 12 سے 17 اپریل تک بارش متوقع ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی 12 سے 17 اپریل تک آندھی اور جھکڑ کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، غذر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی اور وادی نیلم میں بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں