عمرہ ویکسین کی خریداری میں مبینہ بےضابطگیاں، وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے عازمین حج اور عمرے کی ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ویکسین کی خریداری کی تحقیقات کے لیے کابینہ سیکریٹری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی گئی، ڈی جی انٹیلی جنس بیورو، سربراہ ڈریپ، اٹارنی جنرل آفس کا نمائندہ اور ایم ڈی پیپرا کمیٹی میں شامل ہیں، تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہفتے کی صبح اسلام آباد میں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ویکسین کی قیمتوں، ٹینڈر کے طریقہ کار، آمدن کی تقسیم کے معاہدوں کی تحقیقات کرے گی۔

ویکسین کی فراہمی کا ٹھیکا 7 کمپنیوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، عمرہ زائرین سے ویکسینیشن پیکیج کے تقریباً 4500 روپے وصول کیے جانے پر بھی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے عمرے کے لیے انفلوئنزا ویکسین لازمی قرار نہیں دی، وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی کو 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں