حیدرآباد میں کتے کے کاٹنے سے متاثرہ بچہ جاں بحق ہوگیا، محکمہ صحت

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد میں کتے کے کاٹنے سے متاثرہ ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ 

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کتے کے کاٹنے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ 

محکمہ صحت کے مطابق 11 سال کا بچہ سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، بچے کو 2 ماہ قبل کتے نے بازو پر کاٹا تھا، بچے نے گھر پر نہیں بتایا جس کی وجہ سے ویکسینیشن نہ ہوسکی تھی۔ 

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بچے میں 4 روز قبل ریبیز کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں