اٹک میں فتح جنگ انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی ،10افراد جاں بحق

اٹک اٹک میں فتح جنگ انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا،بس میانوالی سے راولپنڈی جارہی تھی،حادثے میں 17افراد زخمی بھی ہوگئے ،جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
Load/Hide Comments