190ملین پاؤنڈکیس 15سے 20دن میں ختم ہوگا،بیرسٹر سلمان صفدر

190ملین پاؤنڈکیس 15سے 20دن میں ختم ہوگا،بیرسٹر سلمان صفدر

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاہے کہ ہم اس سزا کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے،یہ کیس 15سے 20دن میں ختم ہوگا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزائیں ختم ہوں گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو 14سال اور بشریٰ بی بی کو 7سال سزا سنائی،ہم 72گھنٹے کے اندر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے،تین تاریخیں گزر گئیں لیکن فیصلہ نہ سنایا گیا،ان کاکہناتھا کہ یہ فیصلہ پچھلے تمام فیصلوں سے زیادہ متنازع ہے،ایسا کیس جس کا سب کو پہلے ہی پتہ ہو وہ انصاف پر مبنی نہیں ہوتا۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ حکومت نے ایک ادارےکو بند کرنے کا اقدام کیاہے،ہمیں اڈیالہ جیل کے بعد ہائیکورٹ جانا پڑتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں