دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی 7 وکٹیں گرا دیں

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی 7 وکٹیں گرا دیں

ملتان: دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 رنز پر ویسٹ اندیز کی 7 وکٹیں گرا دیں۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بہت مہنگا ثابت ہوا، مہمان ٹیم میچ کے آغاز میں ہی شدید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اور اب تک 7 وکٹیں گنوا چکی ہے ۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے مجموعے پر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے ہی اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، انہوں نے عامر جنگو کو اپنا شکار بنایا۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے انتہائی شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پولین پہنچا دیا ہے جبکہ ساجد خان نے دو اور کاشف علی نے ایک وکٹ حاصل کی ہے ۔

 خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ملتان میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں 127 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کی تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں