خضدار: راولپنڈی جانے والی مسافر بس ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی زد میں آگئی، ایک مسافر جاں بحق متعدد زخمی

خضدار: راولپنڈی جانے والی مسافر بس ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی زد میں آگئی، ایک مسافر جاں بحق متعدد زخمی

خضدار:بلوچستان کے ضلع خضدار میں راولپنڈی جانے والے مسافر بس پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ خضدار سے 35 کلومیٹر دور ایم 8 روڈ کھوڑی کے مقام پر پیش آیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بم روڈ کے کنارے کھڑی کار میں نصب تھا، جیسے ہی مسافر کوچ وہاں سے گزری ریموٹ سے بم دھماکہ کیا گیا جس سے کوچ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ایک مسافر جاں بحق اور 7 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ٹراما سینٹر اور جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔سیکورٹی فورسز مزید کاروائی کررہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں