9مئی مقدمات؛ عمرایوب، شبلی فراز، کنول شوزب، فوادچودھری اور خیال کاسترو پر فردجرم عائد
فیصل آباد:مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمرایوب، شبلی فرازاور دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصل آباد انسداد دہشتگردی عدالت میں 9مئی مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے عمرایوب، شبلی فراز، کنول شوزب، فوادچودھری اور خیال کاسترو پر فردجرم عائد کردی،پی ٹی آئی رہنماؤں پر حساس ادارے کے دفتر اور تھانے پر حملے کے کیس میں فردجرم عائد کی گئی۔عدالت نے کیسز کی سماعت 10فروری تک ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments



