نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں انجری کا شکار فخر زمان کا بیان سامنے آ گیا   

 نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں انجری کا شکار فخر زمان کا بیان سامنے آ گیا   

کراچی: قومی ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے کہا ہے کہ یہ تو صرف شروعات ہیں۔ واپسی دھچکے سے زیادہ مضبوط ہو گی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا ہوں۔ تاہم مجھے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز اور خواب ہے۔ اور یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ موقع دینے پر مشکور ہوں۔ اور میں گھر سے سبز رنگ میں اپنے لڑکوں کی حوصلہ افزائی کروں گا۔ یہ تو صرف شروعات ہیں واپسی دھچکے سے زیادہ مضبوط ہو گی۔

فخر زمان کی جگہ امام الحق کو قومی اسکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کا نام آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کو دیا جس کے بعد کمیٹی نے امام الحق کے نام کی منظوری دے دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں