دورہ نیوزی لینڈ،بابراعظم کی شمولیت سے متعلق اہم خبر آ گئی

دورہ نیوزی لینڈ،بابراعظم کی شمولیت سے متعلق اہم خبر آ گئی

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اس دورے کے حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سکواڈ میں بابراعظم کی شمولیت امکان نہیں ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ بابراعظم کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ 
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے جس کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، بابر اعظم آج کل  بھائیوں ، ساتھی کرکٹرز اور دوستوں کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیل رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں