پریانکا چوپڑا نے ممبئی میں 4 فلیٹس بیچ دیئے، کتنے میں فروخت ہوئے؟

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا  نے ممبئی کے اوبرائے سکائی گارڈنز میں واقع 4لگژری فلیٹس 16.17 کروڑ روپے میں فروخت کر دیئے ہیں۔  اوبرائے سکائی گارڈنز، اندھیری ویسٹ کے علاقے  میں واقع ہے۔ یہ  اپنی اعلیٰ درجے کی سہولیات کی وجہ سے ایک مقبول رہائشی کمپلیکس سمجھا جاتا ہے۔

 انڈیکس ٹیپ کے مطابق 18ویں منزل پر موجود 3 فلیٹس بالترتیب 3.45 کروڑ، 2.85 کروڑ، اور 3.52 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے۔ جبکہ 19ویں منزل پر موجود ڈبل یونٹ 6.35 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا۔ اس سودے پر کل 83 لاکھ روپے کی سٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی اور سیل ڈیڈ پر  3 مارچ کو دستخط کیے گئے۔

پریانکا چوپڑا پچھلے کچھ برسوں سے اپنی جائیدادوں کو ایک نئی ترتیب دے رہی ہیں۔ 2021 میں انہوں نے ورسووا میں 2پراپرٹیز فروخت کیں، جس کی رپورٹ آرکیٹیکچرل ڈائجسٹ انڈیا نے دی تھی، جبکہ 2023 میں بزنس سٹینڈرڈ کے مطابق انہوں نے لوکھنڈوالہ میں واقع 2 پینٹ ہاؤسز بھی فروخت کیے۔ ان تمام سودوں کے باوجود ان کے پاس اب بھی گوا، نیویارک اور لاس اینجلس میں قیمتی جائیدادیں موجود ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں