غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں اور افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی
اسلام آباد :غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں اور افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا پروگرام (IFRP) یکم نومبر 2023 سے جاری ہے، قومی قیادت نے اب افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو بھی وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزرات داخلہ نے کہا ہے کہغیر قانونی مقیم غیر ملکی اور افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز 31 مارچ تک رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑ دیں، یکم اپریل 2025 سے ملک بدری پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ نے مزید کہا ہے کہ واپسی کے عمل کے دوران کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی،واپس جانے والوں کیلیے خوراک،صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ غیر ملکیوں کی باوقار واپسی کے لیے پہلے ہی کافی وقت دیا جا چکا ہے،پاکستان مہاجرین کیلئے مہربان میزبان رہا ہے۔پاکستان ذمہ دار ریاست کے طور پر وعدے اور ذمہ داریاں پوری کررہا ہے، پاکستان میں رہنے والے غیر ملکیوں کو قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے، پاکستان میں رہنے والے غیر ملکیوں کو پاکستان کے آئین کی پاسداری کرنا ہوگی۔




