فضول خرچی :امریکی محکمہ دفاع نے اربوں ڈالرز کے معاہدے ختم کر دیئے

فضول خرچی :امریکی محکمہ دفاع نے اربوں ڈالرز کے معاہدے ختم کر دیئے

واشنگٹن:امریکی محکمہ دفاع نے بچت کے لیے اربوں ڈالرز کے معاہدے ختم کردیئے۔
نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے محکمہ دفاع میں اربوں ڈالرز کے معاہدے ’فضول خرچی‘ قرار دےکر فوری طور پر منسوخ کردیے۔
امریکی وزیر دفاع نے 5.1 ارب ڈالر کے 15 معاہدوں کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے ختم کردیا ہے، ان کانٹریکٹس میں امریکی ڈیفنس ہیلتھ ایجنسی، ایئرفورس، نیوی اور تحقیقاتی ادارے ڈارپا ( DARPA ) جیسے اداروں کے مختلف پروجیکٹس شامل ہیں۔
ڈیفنس ہیلتھ ایجنسی کے مشاورتی معاہدے منسوخ کردیئے گئے ہیں جن میں نجی کمپنیوں جیسے ایکسنچر، ڈیلائٹ اور بوز ایلن کی خدمات شامل تھیں۔محکمہ دفاع کے اعلامیے کے مطابق امریکی ایئر فورس کا کلاو¿ڈ آئی ٹی سروسز کا معاہدہ بھی ختم کردیا گیا ہے جسے موجودہ دفاعی وسائل کے ذریعے پورا کیا جا سکتا تھا۔
امریکی نیوی کے انتظامی دفاتر کے لیے بزنس پراسیس کنسلٹنگ کے معاہدے بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
امریکی ادارے ڈارپا ( DARPA ) یعنی ’ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی‘ جو امریکی محکمہ دفاع کا ایک جدید تحقیقاتی ادارہ ہے اور نئی اور انقلابی ٹیکنالوجیز کی ترقی پر کام کرتا ہے اس کے آئی ٹی ہیلپ ڈیسک سروسز کے کانٹریکٹ کو ختم کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ سروسز امریکی محکمہ دفاع کے پہلے سے موجود عملے اور وسائل سے انجام دی جاسکتی ہیں۔
اس کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلی، ڈائیورسٹی، کووڈ-19 رسپانس اور غیر ضروری سرگرمیوں سے متعلق 11 مشاورتی معاہدے بھی ختم کردیئے گئے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ان اقدامات کے نتیجے میں 4 ارب ڈالر کی بچت ہو گی جو دفاعی ترجیحات جیسے کہ فوج کی مضبوطی اور جدیدیت کے لیے استعمال ہو گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں