شمالی وزیرستان میں رکن اسمبلی کے حجرے پر حملہ

شمالی وزیرستان میں رکن اسمبلی کے حجرے پر حملہ

شمالی وزیرستان:شمالی وزیرستان میں سابق صوبائی وزیر اور موجودہ ایم پی اے اقبال وزیر  کے حجرے کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی۔ واقعے میں کچھ کمروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب پی کے 103 پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر کے حجرے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور آگ لگادی۔

آگ کے باعث حجرے میں پڑا سامان جل گیا اور کچھ کمروں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں