بھارت کی ریاستی دہشتگردی کیخلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے “ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے” سکھ تنظیم نے اہم اعلان کر دیا
لاہور:بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے ۔”ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے” سکھ تنظیم نے اہم اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں ۔ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں۔یہ نہ تو 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے۔ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔پاکستان کا نام ہی پاک ہے.
گرپتونت سنگھ پنوں نے یہ بھی کہا کہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ،انڈیا کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے ۔ہماری روایت ہے کہ نہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ پہلے حملہ کریں گے ،جس نے بھی حملہ کیا پھر وہ بچا نہیں پھر چاہے اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ ۔ہم مودی ، اجیت ڈول، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔
گرپتونت سنگھ پنوں کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام میں جو ہوا انہوں نے اپنے ہی ہندوؤں کو خود مار دیا ، اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔



