پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب،مظلوم کشمیریوں کی زمینیں ہتھیانا شروع کر دیں ، تہلکہ خیز انکشافات ، ویڈیو بھی دیکھیں
لاہور:پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب،مظلوم کشمیریوں کی زمینیں ہتھیانا شروع کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دئیے، ذرائعنے بتایا کہ ان مکانات کو دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑایا گیا، تباہ کیے گئے مکانات عام کشمیری لوگوں کے تھے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تباہ ہونے والے گھر عامر نذیر وانی ، جمیل احمد، عدنان صفی ڈار، عامر احمد اور فاروق احمد کے والدین کے تھے، دھماکوں سے درجنوں قریبی مکانات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔گزشتہ 3 دن میں 7 کشمیریوں کے آبائی گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔بھارتی فوج کی ناپاک کارروائی سے کئی خاندان بے گھر اور شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
بھارتی قابض سیکیورٹی فورسز کی اس مکروہ سازش کے حوالے سے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا مقصد کشمیریوں کے عزم کو توڑنا اور اجتماعی سزا دینا ہے،بھارت کشمیری مسلمانوں کی زمیں ہتھیانے کیلئے اسرائیلی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ بھارت کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر کے اُنہیں بے گھر کر رہا ہے۔
دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس یہ مہم مودی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ ہے، بھارت کا مقصد کشمیری عوام کو بے گھر اور بے دخل کرنا اور علاقے کے مسلم اکثریتی تشخص کو تبدیل کرنا ہے۔مودی حکومت کے کشمیریوں پر ظلم کے باوجود مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام بھارت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
ترجمان حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، بھارت کشمیریوں پر ظلم اور ہندوؤں کو ڈومیسائل جاری کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنا مودی کی سازش ہے۔



