تیز آندھی، چھتیں اور دیواریں گرنے سے 4 افراد زخمی

تیز آندھی، چھتیں اور دیواریں گرنے سے 4 افراد زخمی
—علامتی تصویر
—علامتی تصویر

خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ میں اتوار کو تیز آندھی کے بعد مختلف علاقوں میں چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔

ضلع سے ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ اس صورتِ حال کے باعث 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ادارے اس حوالے سے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ملک کے شمالی علاقوں بالخصوص کے پی کے اور شمالی پنجاب سمیت مختلف علاقوں سے تیز آندھی اور طوفانی بارشوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں