صندوق سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد

صندوق سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد
—علامتی فوٹو
—علامتی فوٹو

حافظ آباد کے علاقے کسوکی میں گھر میں صندوق سے 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، مرنے والے بچوں کی عمر 7 اور 8 سال ہے۔

مرنے والے ایک بچے کے والد کا مؤقف ہے صندوق سے میرے بیٹے احمد اور پڑوسی بچے کی لاشیں ملی ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ میرا بیٹا احمد علی کل رات سے لاپتہ تھا، دونوں بچوں کے لاشیں میرے بھائی کے گھر میں صندوق سے ملی ہیں۔

مرنے والے بچے احمد علی کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ احمد علی اور پڑوسی بچے کو میرے بھائی نے قتل کیا ہے۔

پولیس کے مطابق 3 نامزد سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں