آج آندھی اور گرج چمک کیساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان

آج آندھی اور گرج چمک کیساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت  30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں