فارم 47 کی حکومت کے بجٹ اعداد و شمار بوگس ہیں: عالیہ حمزہ

فارم 47 کی حکومت کے بجٹ اعداد و شمار بوگس ہیں: عالیہ حمزہ
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

تحریکِ انصاف پنجاب نے وفاقی بجٹ اور ملک میں معاشی بدحالی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا کہ  ملک میں معاشی بدحالی پر وائٹ پیپر جاری کر رہے ہیں، فارم 47 کی حکومت کے بجٹ اعداد و شمار بوگس ہیں، زراعت اورانڈسٹری کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کسانوں کو مافیا کہہ رہی ہیں، ہر فرد کو دس لاکھ کے ہیلتھ کارڈ سے محروم کر دیا گیا ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر تمام ٹیکس لگادیا گیا۔

عالیہ حمزہ نے یہ بھی کہا کہ پارلیمان میں بیٹھے لوگوں کی تنخواہوں میں 800 فیصد اور سرکاری ملازم کی تنخواہ میں صرف 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ خزانہ خود کہہ رہے ہیں معاشی طور پر ناکام ہو چکے ہیں، گروتھ کے جھوٹے اعداد و شمار جاری کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ہمارے لیڈر سے جو سلوک ہو رہا ہے وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،  ہم تیار ہیں، اڈیالہ سے کال آتے ہی سڑکوں پر ہوں گے، تحریکِ انصاف پُرامن احتجاج کرے گی ۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں