بلدیہ عظمیٰ کراچی کی بیچ ویو پارک سے سریا چوری ہونے کی تردید

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی بیچ ویو پارک سے سریا چوری ہونے کی تردید
—سوشل میڈیا ویڈیو گریب
—سوشل میڈیا ویڈیو گریب

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے بیچ ویو پارک سے سریا چوری ہونے کے الزامات غلط ہیں، تمام سریا مکمل طور پر محفوظ ہے۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا ہے کہ سریا ضرورت کے مطابق تعمیراتی کاموں میں استعمال کیا جائے گا، بیچ ویو پارک کی دیواریں گرانے کا مقصد صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے۔

کے ایم سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارک کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے دیواریں ہٹائی جا رہی ہیں، دنیا بھر میں پارکس بغیر دیواروں کے ہوتے ہیں، کراچی بھی اسی سمت سے آگے بڑھ رہا ہے۔

ترجمان کے ایم سی نے کہا ہے کہ پارکس کو اوپن اور نمایاں بنانے کا عمل جاری ہے، اسٹاف کی کارکردگی اور سیلف اکاؤنٹیبلٹی سسٹم کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں