مجھے پاکستان میں گھومنے کیلئے کوئی جواز نہیں چاہیے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

مجھے پاکستان میں گھومنے کیلئے کوئی جواز نہیں چاہیے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان میں گھومنے کے لیے کوئی جواز نہیں چاہیے۔

لاہور میں شاہ محمود قریشی کے گھر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ میرا پاکستان ہے میرا جہاں دل چاہے گا میں جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں لاہور آیا ہوں تاکہ تمام تنظیمی دوستوں سے ملوں، اسیران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ان کے گھر جارہا ہوں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری حکومت نے جیل میں قید قیادت سے ملنے کے لیے باقاعدہ لیٹر لکھا جس کا جواب نہیں دیا گیا، نہ مجھے اپنے بانی سے ملنے دے رہے ہیں نہ قیادت سے ملنے دے رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ کی ذمہ داری تحریک تحفظ آئین کی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں