موسم کی خرابی کے باعث 2 پروازیں منسوخ اور 70 تاخیر کا شکار

موسم کی خرابی کے باعث 2 پروازیں منسوخ اور 70 تاخیر کا شکار
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

موسم کی خرابی کے باعث 2 پروازیں منسوخ، ایک متبادل ایئر پورٹ پر منتقل اور 70 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کی قومی ایئرلائن کی 2 پروازیں پی کے 302 اور 303 منسوخ ہوگئیں۔

فلائٹ شیڈول میں بتایا ہے کہ ریاض سے اسلام آباد کی غیر ملکی ایئر کی پرواز ایف 3651 کو پشاور میں اتارا گیا ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور کی 30، اسلام آباد کی 12، کراچی کی 10 اور ملتان کی 7، پشاور کی 3 جبکہ سیالکوٹ، فیصل آباد اور اسکردو کی 2، 2، پروازوں میں تاخیر ہے۔

فلائٹ شیڈول میں مزید بتایا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد کی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 373 میں11 گھنٹے، ابوظبی سے لاہور کی غیرملکی ایئر کی پروازوں ای وائی 284 اور 285 میں 10 گھنٹے، لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے747 میں 8 گھنٹے، دمام کی پرواز پی کے 248 میں 4 گھنٹے جبکہ جدہ سے ملتان کی غیر ملکی ایئر کی پروازوں ایس وی 801 اور 800 میں 4 گھنٹے کی تاخیر ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں