سابقہ دور میں 50 لوگوں کو 4 ارب ڈالر بلاسود دیے گئے، مصدق ملک

سابقہ دور میں 50 لوگوں کو 4 ارب ڈالر بلاسود دیے گئے، مصدق ملک
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو ڈالر 12 فیصد شرح سود پر ملتا ہے، سابق دور میں 50 لوگوں کو 4 ارب ڈالر صفر شرح پر دے دیے گئے۔

پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب میں مصدق ملک نے کہا کہ اب سوال پوچھا جاتا ہے کہ باقی لوگ غریب کیوں ہیں، 4 ارب ڈالر چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے نوجوانوں کو دیے جاسکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خوش حالی کا راستہ صرف طاقت اور اثر و رسوخ تک رسائی بن چکا ہے، ترقی تب آئے گی جب ہر شہری کو کام کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مخصوص طبقے کو سستی بجلی، گیس اور ٹیکس چھوٹ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کو اب کاروبار چلانے کے بجائےسہولت کار کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مصدق ملک نے یہ بھی کہاکہ نجکاری کوئی نظریاتی منصوبہ نہیں بلکہ مارکیٹ کی خرابیوں کو درست کرنے کا طریقہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں