ضروری نہیں کہ حادثے کے وقت وزیراعلیٰ اور وزراء پہنچیں، شہلا رضا

ضروری نہیں کہ حادثے کے وقت وزیراعلیٰ اور وزراء پہنچیں، شہلا رضا
سانحہ گل پلازا: ضروری نہیں کہ حادثے کے وقت وزیراعلیٰ اور وزراء پہنچیں، شہلا رضا

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ حادثے کے وقت وزیراعلیٰ اور وزراء پہنچیں، سب سے ضروری وہاں پر ریسکیو عملے کا پہنچنا ہوتا ہے اور راستہ بنانا ہوتا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ گل پلازا واقعہ ایک سانحے میں تبدیل ہوا اس پر پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی وجہ سے بہت مسئلہ ہو رہا ہے، گل پلازا کے 26 میں سے 24 راستے بند تھے۔

شہلا رضا نے کہا کہ گل پلازا 1980 میں بنایا گیا اس کی بنیاد میں 180 دکانیں تھیں، گراؤنڈ فلور پر 405 دکانیں بنائی گئیں اور پہلے فلور پر 175 دکانیں بنائی گئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 1998 میں یہ فیصلہ ہوا کہ مزید دکانیں اس میں شامل کی جائیں، بعدازاں اس پلازے میں پارکنگ اور کوریڈور میں بھی دکانیں بنائی گئیں۔

پیپلز پارٹی کی ایم این اے نے کہا کہ گل پلازا واقعے کا مقابلہ کریمنل ایکٹ سے نہیں کیا جاسکتا جس میں دو ڈھائی سو جانیں گئی ہوں۔

شہلا رضا نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں آگ لگی تو 40 افراد جاں حق ہوگئے تھے، آگ جب لگتی ہے تو کیلیفورنیا کے جنگل سے بھی گھروں کو لگ جاتی ہے، یہ آگ ہے، ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں حفیظ سینٹر میں سال میں 3 مرتبہ آگ لگ چکی ہے لیکن اس پر کوئی سیاست نہیں کی گئی، یہ عجیب ہے ایک واقعے کو بنیاد بنا کر آپ صوبوں تک 18ویں ترمیم اور بنیادی تعلیم تک چلے گئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں