او جی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں تیل و گیس کی بڑی دریافت کا اعلان

او جی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں تیل و گیس کی بڑی دریافت کا اعلان
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے کوہاٹ کے نشپا بلاک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 3100 بیرل خام تیل اور 81500 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس بھی حاصل ہوگی۔

ترجمان کے مطابق یہ او جی ڈی سی ایل کی گزشتہ ایک ماہ میں نشپا بلاک میں مسلسل تیسری بڑی دریافت ہے، حالیہ تین دریافتوں سے مجموعی طور پر یومیہ 9480 بیرل خام تیل حاصل ہو رہا ہے۔

ترجمان اوجی ڈی سی ایل کے مطابق یہ ملکی خام تیل کی مجموعی پیداوار میں 14.5 فیصد ہے، حالیہ کامیابیاں قومی توانائی سلامتی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہیں۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ مقامی وسائل کے فروغ سے ملک میں توانائی کی طلب و رسد میں مزید بہتری آئے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں