بالائی اضلاع میں ہلکی بارش و برفباری متوقع

بالائی اضلاع میں ہلکی بارش و برفباری متوقع
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

محکمۂ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں ہلکی بارش و برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پشاور میں آج مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا کے میدانی اضلاع میں مطلع ابر آلود، موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ بالائی اضلاع میں ہلکی بارش اور برف باری متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ کالام میں درجۂ حرارت منفی 8، مالم جبہ میں منفی 5، چترال میں منفی 3، پاراچنار میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں