آئی جی پنجاب عثمان انور کی تبدیلی کا امکان، ذرائع
انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق انہیں اگلی پوسٹنگ وفاق میں ملے گی۔
ذرائع صوبائی حکومت کے مطابق آئی جی پنجاب کےلیے مختلف نام زیر غور ہیں، جن میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال شامل ہیں۔
وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور کو پنجاب سے وفاق میں بطور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments



