بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر 10 ارب 83 کروڑ کے بوجھ کی منتقلی کی درخواست

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر 10 ارب 83 کروڑ کے بوجھ کی منتقلی کی درخواست
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پر 10 ارب 83 کروڑ روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی درخواست کردی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق درخواست میں اکتوبر تا دسمبر 24 ارب 24 کروڑ روپے کیپیسٹی پیمنٹ کی مد میں شامل کیے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ دوسری سہ ماہی میں آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 1 ارب 65 کروڑ 50لاکھ روپےکمی ہوئی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ یوز آف سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس میں 3 ارب روپے کمی ہوئی، اضافی بجلی استعمال پیکیج کے تحت 7 ارب 52 کروڑ روپے کمی ہوئی۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 17 فروری کو مقرر کی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں