جسٹس محسن اختر کیانی وکلاء پر الزام لگانے والے شہری پر برہم

جسٹس محسن اختر کیانی وکلاء پر الزام لگانے والے شہری پر برہم
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی—فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی—فائل فوٹو

زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے وکلاء پر الزام لگانے والے شہری پر برہمی کا اظہار کیا۔

دورانِ سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری سے سوال کیا کہ اس کیس میں آپ کے وکیل کہاں پر ہیں؟ 

درخواست گزار کی جانب کہا گیا کہ وکیل نہیں کیا کیونکہ یہ دوسری پارٹی سے جا کر مل جاتے ہیں، وکلاء کے پاس جاؤ تو کہتے ہیں اتنے پیسے دے دو پھر اعتبار بھی نہیں ہوتا۔

جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ آپ کسی منڈی میں نہیں کھڑے ہوئے، ایک لفظ بھی اور کسی وکیل کے بارے میں مت بولیے گا، وکیل کے خلاف بار کونسل میں جائیں، درخواست دیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ الزام لگا رہے ہیں تو بار کونسل کو جا کر ثبوت دیں، تاکہ بار کونسل ان کے لائسنس کینسل کر دے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں