محسن نقوی کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

محسن نقوی کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
اسکرین گریب
اسکرین گریب

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی ہے۔

دوران گفتگو وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر عثمان انور کی سربراہی میں ایف آئی اے مثالی ادارہ بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور ایف آئی اے کو عوام کی توقعات کے مطابق ادارہ بنانے کے لیے پوری توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایف آئی اے میں بہتری لانے کے لیے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔

‎وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے میں زیر تعمیر کمیٹی روم کا معائنہ بھی کیا، ملاقات میں ‎ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کی جدید ضروریات کے مطابق ازسرِنو تعمیر اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں