بھائی کے ہمراہ والد سے ملنے پاکستان آنا چاہتا ہوں، قاسم خان

بھائی کے ہمراہ والد سے ملنے پاکستان آنا چاہتا ہوں، قاسم خان
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے ہمراہ والد سے ملنے پاکستان سے آنا چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں قاسم خان نے کہا کہ میرے والد اور بانی پی ٹی آئی 914 دن سے قید تنہائی میں ہیں، ان کی صحت بگڑ رہی ہے، انہیں آزاد طبی سہولت تک رسائی نہیں دی جارہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ میں اور میرا بھائی اپنے والد سے ملنے پاکستان آنا چاہتے ہیں، اب حکومت جان بوجھ کر ہماری ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی۔

قاسم خان نے مزید کہا کہ قیدی کو علاج سے محروم رکھنا ظلم ہے، بچوں کو والد سے ملنے سے روکنا اجتماعی طور پر سزا دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ناقابل تلافی نقصان سے پہلے اس معاملے پر آواز اٹھائیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں