امریکی تجارتی نمائندے کا جیوپولٹیکل سگنل؟ آزاد کشمیر اور اکسائی چن بھارتی نقشے میں شامل

امریکی تجارتی نمائندے کا جیوپولٹیکل سگنل؟ آزاد کشمیر اور اکسائی چن بھارتی نقشے میں شامل

کراچی ( جنگ نیوز) بھارت امریکا تجارتی مذاکرات کے پس منظر میں امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر (یو ایس ٹی آر)کے جاری کردہ نقشے میں مقبوضہ جموں و کشمیر، آزاد کشمیر، اکسائی چن اور اروناچل پردیش کو بھارت کی سرحدوں کے اندر دکھایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس نقشے کی اشاعت کو بعض حلقوں میں پاکستان کے لیے سیاسی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔ دیگر تجزیہ کار اسے طاقتور جیو پولٹیککل سگنل یا ایک خاموش مگر طاقتور سیاسی اشارہ کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ امریکہ بھارت کی سرکاری سرحدی دعووں کے حق میں ہے۔ اس اقدام نے پاکستان کے لیے ایک واضح پیغام بھی بھیجا کہ واشنگٹن کی پالیسی، کم از کم اس دستاویز میں، بھارت کے موقف کے قریب دکھائی دیتی ہے۔ یہ پیشکش روایتی امریکی نقشے سازی سے مختلف ہے، جہاں عام طور پر تنازع والے علاقوں کو الگ یا متنازع کے طور پر دکھایا جاتا تھا۔ ماضی میں امریکا اس حوالے سے انتہائی محتاط رہا ہے اور امریکی سرکاری نقشے یا بیانات میں یا متنازع علاقے کو الگ یا “disputed” دکھایا جاتا تھا، جو پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل حیثیت کو تسلیم کرتا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں